حادثات کے اعداد و شمار اور نقصان کے جائزہ کے حوالے سے سروے مئی 2020ء تک مکمل اور شائع کردیا جائے گا، وزارت مواصلات

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) ملک میں حادثات کے اعداد و شمار اور نقصان کے جائزہ کے حوالے سے سروے مئی 2020ء تک مکمل اور شائع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کو وزارت مواصلات کی جانب سے بتایا گیا کہ نیشنل روڈ سیفٹی سٹریٹجی 2030ء کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد سڑک حادثات میں انسانی جانوں کو بچانا ہے جبکہ شاہراہوں کے تحفظ کے علاقائی اور عالمی اہداف حاصل کرنے کے حوالے سے پاکستان کا عزم پورا کرنا بھی اس سٹریٹجی کا حصہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں