سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، مطلوب اشتہا ری مجرم سمیت2ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں شراب اور الکو حل برآمد

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) سی آئی اے پولیس کی کا رروائی ، مطلوب اشتہا ری مجرم سمیت02ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں شراب اور الکو حل برآمد ۔ ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلے گئے ،مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پو لیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے افسران کو شراب و منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کر یک ڈائون کی ہد ایا ت جا ری کیں ، ان احکا مات کی روشنی میں ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر سیدمصطفی تنو یر نے شراب فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے ، حا کم خا ن کی زیر نگر انی اے ایس آئیز صفدر حسین ، سر گل خا ن معہ ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ،تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے چھاپے مارکر دو ملزمان حمد شاہد سکنہ بیروٹ ضلع ابیٹ آ باد ( اشتہا ری مجرم ) اور عرشمان مسیح سکنہ سیکٹر جی سیو ن ٹو اسلام آ باد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 120بوتل شراب اور 200لیٹر الکو حل برآمد کر لی گئی ، ملزمان کے خلاف تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا ، سبزی منڈی اور شالیمار میں مقدما ت درج کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلی کا رکر دگی کوسراہا ہے ، انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران کو ہد ایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ شراب اورمنشیا ت فروشوں کے خلا ف سخت کا رروائی کی جا ئے ، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں