اسلام آباد ٹریفک پولیس مثالی پولیس اوررول ماڈل ہے، شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کی جائیں،خالد رشید

ون ویلنگ ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے ،لین ڈسپلن کی خلاف ورزی ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے ،غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ایس پی ٹریفک

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) ایس پی ٹریفک خالد رشید نے کا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس مثالی پولیس اوررول ماڈل ہے، شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کی جائیں، اور بلا امتیاز قانونی کاروائی کریں، ون ویلنگ کرنے والوں,بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں، دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والوں، غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،کسی بھی شہری کے ساتھ بدتمیزی برداشت نہیں ہو گی لیکن کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور ٹریفک ڈسپلن کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایس پی ٹریفک کے زیر صدارت آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی جس میںاے ایس پی ٹریفک رانا حسین طاہر او رزون ون،اور زون ٹو کے انسپکٹرز اور دیگر افسران و جوان سمت آئی ٹی پی کے دیگر شعبوں کے انچارج نے شرکت کی اس موقع پر ایس پی ٹریفک خالد رشیدنے کہا آئی ٹی پی کا ڈسپلن اور ٹرن آئوٹ قابل تعریف ہے، اور تمام افسران و اہلکار جانفشانی اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آئی ٹی پی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا اولین فریضہ ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امیتاز قانونی کاروائی کریں کسی بھی شہری سے بدتمیزی نہ کی جائے۔ بلکہ حسن اخلاق سے پیش آئیں،پہلے سلام پھر کلام پر عمل پیرارہیں انھوں نے کہا کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔ قانون سب کے لیے برابر ہے، ڈیوٹی کے دوران کو تاہی نہ کی جائے، انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس پاکستان میں ایک مثالی پولیس کی حیثیت رکھتی ہے، اور ہمیں اس میں مزید بہتری لانی ہے۔ اور اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں