اسلام آباد میں ڈولفن فورس کی طرز پر شاہین موٹر بائیک اسکواڈ متعارف کرادی گئی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) لاہور میں ڈولفن فورس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی شاہین موٹر بائیک اسکواڈ متعارف کرا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سال کے آغاز میں بھی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا اعلان کیا گیا تھا جس سے ٹریفک کی روانی بہتر اور دور دراز کے راستوں میں ٹریفک جام کو روکنے میں مدد بھی ملی تھی۔

(جاری ہے)

اب دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے اسلام آباد کے ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ڈولفن فورس کی طرز پر شاہین موٹر بائیک اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جو شہر کی سڑکوں پر گشت کر کے وارداتوں کو ناکام بنانے میں سرگرم ہو گی۔اسلام آباد کے ڈی آئی جی نے اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا۔ٹوئٹ میں ڈی آئی جی نے بتایا کہ 12 رکنی شاہین موٹر بائیک اسکواڈ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں کی گلیوں میں گشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں