حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزر چکا،حکومتی ارکان اب ملاقات چاہتے ہیں تو رزلٹ کے ساتھ آئیں ، اختر مینگل

کسی کو خوش کرنے کے لیے ترمیم ہو سکتی تو ہمارے نکات پر کیوں نہیں، حکومت نے ترمیم کے لیے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ دسمبر 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزر چکا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ حکومت والے مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو رزلٹ کے ساتھ آئیں کیونکہ حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزر چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے ترمیم ہو سکتی تو ہمارے نکات پر کیوں نہیں، حکومت نے ترمیم کے لیے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔سربراہ بی این پی نے کہا کہ حکومت پہلے ترمیم پر حمایت لینے کے لیے ہمیں قائل کرے، پارٹی فیصلہ کرے تو نشستوں سے استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ جلد سینٹرل پارٹی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments