اسلام آباد، لہتراڑ روڈ پر برما پل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،ترجمان سی ڈی اے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) لہتراڑ روڈ پر برما پل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سی ڈی اے انتظا میہ کی ہدایات کی روشنی میں منصوبے کی بروقت تکمیل اور کام کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لئے موئثر نگرانی کی جا رہی ہے ۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق اس ضمن میں ٹیسٹ لوڈ پائلنگ کا کام مکمل کرنے کے بعد حتمی پائلز کے ڈیزائن کے لئے ڈیٹا کنسلٹنٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔

حتمی پائلز کے ڈیزائن جلد ہی مو صول ہو جائیں گے جس کے بعد امیبیڈمنٹ اور پائلز پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ مزید برآں پل کے لئے 10گرڈرز کی کا سٹنگ کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ پیئیرز کالمز اور نالے پر حفا ظتی کام بھی ساتھ ساتھ مکمل کئے جا رہے ہیں۔ منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

لہتراڑ روڈ پر برما پل کی تعمیر عرصہ دراز سے تعطل کا شکار تھی جس کی باعث علا قے کے مکینوں اور لہتراڑ روڈ کو استعمال کرنے والے وا لوں کو ٹریفک جام اور دیگر مسائل اور دیگرمشکالات کا سا منا کرنا پڑتا تھا۔

سی ڈی اے کی موجودہ انتظا میہ نے منصوبے کی اہمیت اور مفا دعا مہ کے پیش نظر نہ صرف اس منصوبے میں حائل تمام قوائد و ضوا بط کو مکمل کیا بلکہ فنڈز کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے رواں سال ستمبر کے آخر میں اس پر با قا عدہ کام کا آغاز کیا جو اب زورو شور سے جا ری ہے۔ برما پل کی بروقت تعمیر اور کام کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لئے موئثر ما نیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کو مارچ 2020تک مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں