اسلام آبادٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کیخلاف خصوصی کریک ڈائون جاری ہے،فرخ رشید

والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں کم عمر بچوں کی تربیت کریں اور بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں ،کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے ، ایس ایس پی فرخ رشید

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) ایس ایس پی فرخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آبادٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈائون جاری ہے،خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں ،والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں کم عمر بچوں کی تربیت کریں اور بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے ، آئی ٹی پی ایجوکیشن ٹیم اس ضمن میں آگاہی بھی فراہم کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جا ری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پی صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں سپیشل ناکہ جات لگا کر کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر رہے ہیں، اس ضمن میں آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ ٹریفک قوانین خصوصاً بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور کم عمر ڈرائیورز کو آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مختلف کالجز اور یونیورسیٹیز میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کر کے طلبا و طالبات کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے والدین سے اپیل کی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں، ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہا ہے کہ اس کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں