اسلام آباد پولیس کامنشیات ، شراب فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم تیز ،23ملزمان گرفتار

ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات و شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمد ، مقدمات درج ، تفتیش شروع کر دی گئی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم جاری ہے ،گزشتہ روز مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس نی23ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات و شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ پولیس نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے دو شراب فروشوں راشد مسیح اور شاہد مسیح کو گرفتار کر کے 70لیٹر شراب برآمد کر لی ،تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد آصف سے 132گرام چرس جبکہ کوہسار پولیس نے ملزم ثاقب اقبال سے ایک بوتل شراب برآمد کر لی ،تھانہ بھارہ کہو پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ تین ملزمان نوید یامین،محمد عقیل اور شاہد محمود کو گرفتار کر کے دو پسٹلز معہ ایمونیشن اور دو بوتلیں شراب برآمد کر لی،تھانہ بنی گالہ پولیس نے تین شراب فروشوں نذیر مسیح ،محمد اخلاق اور نوید کو گرفتار کر کے 36بوتلیں شراب برآمد کر لیں،تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین شراب فروشوں ریحان مسیح ،سلامت مسیح اور سرفراز اشرف کو گرفتار کر کے 130لیٹر شراب برآمد کر لی،تھانہ ترنول پولیس نے تین ملزمان زاہد خان،محمد سلیم اور نواب خان سے دو پسٹلز معہ ایمونشین اور پانچ کپی شراب برآمد کر لی،تھانہ رمنا پولیس نے ملزم محسن سلیم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا،تھانہ نون پولیس نے دو ملزمان جہان زیب اور نعمت مسیح کو گرفتار کر کے ایک پسٹل معہ ایمونیشن اور 180بوتلیں شراب برآمدکرلی،تھانہ شمس کالونی پولیس نے ایک عورت سمیت دومنشیات فروشوں محمد ندیم اورعائشہ کو گرفتار کر کے 2463گرام چرس برآمد کر لی ،ملزمان یہ چرس پشاور سے سمگل کر کے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے،تھانہ سہالہ اور لوہی بھیر پولیس نے دو ملزمان برکت علی اور نعیم طارق سے ایک پسٹل معہ ایمونیشن اور 230گرام چرس برآمد کر لی،تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے تمام کارکردگی کو سراہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس مہم کو ضلع بھر بڑے پیمانے پر جاری رکھا جائے جب تک شہر سے منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ،انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے متعلق پولیس کو اطلاع کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف تادیبی کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں