kوزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

پ*ملاقات کے دوران صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا

اتوار 8 دسمبر 2019 20:35

y اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو(آج) پیر کو اسلام آباد طلب کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کوسوموار کے روز اسلام آباد طلب کیا ہے ،دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائیگاجبکہ بیورو کریسی اورحالیہ سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم عمران خان عثمان بزدارکو ہدایات دیں گے،ملاقات کے دوران صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ سردار عثمان بزدار کرپشن کے خلاف شکایات کیلئے ایپ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

08-12-19/--188 #h# قلات کی سرزمین پر آج بھی ہمیں ہزاروں سالوں سے جاری رسم و رواج ملتی ہیں، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ #/h# tقلات(آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ و کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا ہے کہ جشن قلات ہر سال منایا جائیگااگلے سال جشن کی تقریبات میں مزید بہتری لانے کی کوشش کرینگے۔

(جاری ہے)

قلات تاریخی شہر ہے۔ تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنا زندہ قوموں کی پہچان ہے قلات کی سرزمین پر آج بھی ہمیں ہزاروں سالوں سے جاری رسم و رواج ملتی ہیں۔

ہمیں اپنی ثقافت اور رسم و رواج پر فخر ہے۔ جشن قلات کلچرل اینڈ اسپورٹس فیسٹیول سے عوام لطف اندوز ہو کر یہاں کے لائق اور قابل افراد اور طلبا کھلاڑیوں سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کا موقع ملا۔ کھلاڑی قوم کے سفیر ہوتے ہیں۔ ہر سطح پر ہمیں انکی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔ حکومت کی کوشش ہوگی کہ جشن قلات سبی طرز پر ہر سال سرکاری سطح پر منائیں۔

جبکہ صوبائی حکومت سے فنڈز بڑھانے اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشش کرینگے۔ قلات کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں عوام نے جو امیدیں ہم سے کی ہے انشا اللہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر، ایس پی قلات و دیگر منتظیم کی جانب سے جشن قلات کی بہترین انتظامات پر انہیں مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی جشن قلات فیسٹیول 2019 کے اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کیمطابق میر احمد یار خان فٹبال اسٹیڈیم قلات میں جشن قلات فیسٹیول کا اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی محمد ابراہیم دہوار نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا جبکہ ایک بڑا قومی پرچم بھی تیار کیا گیا تھا۔

جس کو لہرایا گیا۔ تقریب میں مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا چھوٹے بچے اور بچیوں نے ان پر پھول نچھاور کئے جبکہ مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔ دونوں ٹیموں اور میچ ریفریز کے ساتھ مہمان خاص کا تعارف کرایا گیا جبکہ فوٹو سیشن بھی ہوا۔ اس موقع پر قلندری گروپ کی جانب سے شاندار بلوچی ثقافتی چاپ پیش کیا گیا اور جمناسٹک دیگر کرتب دکھائے گئے جن میں گاڑی کو بالوں اور دانتوں سے کھینچنے اور بھاری پتھر پیٹ پر توڑنے اور سر کے اوپر سے گاڑی گزارنے کا خطرناک کھیلوں کا مظاہرہ کیا گیا جس سے شائقین لطف اندوز ہوئے۔

فائنل فٹبال میچ دوستین کلب کوئٹہ بمقابلہ واپڈا کلب کوئٹہ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جوکہ دوستین کلب نے میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ، کرنل ایف سی آغا یاسر، ایس پی دوستین دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید مقصود شاہ، اے سی زاہد لانگو، اے سی وکیل کاکڑ،تحصیلدار محمد بلوچ،ڈی ایس پی منظور مینگل، اسپورٹس آفیسر میراصغر لانگو، ایس ایچ او حبیب نیچاری، حاجی ابراہیم بنگلزئی سمیت ضلعی آفیسران ، قبائلی عمائدین معتبرین ،ہندو پنچایت، سیاسی رہنماوں کھلاڑیوں ، طلبا سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خاص و دیگر مہمانوں معززین آفیسران صحافیوں سمیت ونر رنر ٹیموں اور تقریبات میں حصہ لینے والے پوزیشن ہولڈرز ، آفیشلز کو سوینئرز اور شیلڈز پیش کئے گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ نے مہمان خاص سمیت معزز شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں