پاکستان میں تمام سیلولر موبائل آپریٹرز بغیر کسی تعطل کیصارفین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں، پی ٹی اے

صارفین ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں اور پھیلانے سے گریز کریں، پی ٹی اے کی درخواست

منگل 10 دسمبر 2019 00:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) پی ٹی اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز)بغیر کسی تعطل کے صارفین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کے بیان کے مطابق کسی بھی موبائل آپریٹر کی سروس کی بندش کے حوالے سے افواہیں درست نہیں ہیں۔ پی ٹی اے نے کہاکہ پی ٹی اے کی جانب سے صارفین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں اور انھیں پھیلانے سے گریز کریںکیونکہ اس سے موبائل فون صارفین میں بے چینی و تشویش پھیل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں