اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام، جاپانی حکومت کے مشترکہ منصوبے امن و انصاف کا آغاز کر دیا گیا

منگل 10 دسمبر 2019 00:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام، جاپانی حکومت کے مشترکہ منصوبے امن و انصاف کا آغاز کر دیا گیا ۔جاپانی سفارتخانے کے مطابق اقوام متحدہ اور جاپان نے مابین معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے، جاپان منصوبے کیلئے 35 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

جاپانی سفارتخانہ نے کہاکہ منصوبے سے پولیس کیلئے محفوظ بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا، لیویز اور خاصہ دار فورس کی تربیت بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ جاپانی سفارتخانے نے کہاکہ اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام قانون کی حکمرانی اور نظام انصاف بہتر بنانے میں مدد دیگا، فوجداری انصاف کے جزیات، پولیس ،استغاثہ اور عدلیہ کا ادارہ جاتی استحکام توجہ کا مرکز ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں