ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری

5 ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز قتل سمیت 337 مقدمات کا فیصلہ سنایا

منگل 10 دسمبر 2019 00:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا 465 ماڈل کورٹس نے 09 دسمبر 2019 کو مجموعی طور پر 337 مقدمات کا فیصلہ کیا جس کی تفصیل کے مطابق182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کی20اور منشیات کی43مقدمات یعنی63مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل404گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

۔

(جاری ہے)

پنجاب میں قتل کی6اور منشیات کی14، سندھ میں قتل کی9اور منشیات کی15، خیبر پختونخواہ میں قتل کی4اور منشیات کی7 جبکہ بلوچستان میں قتل کی1اور منشیات کی7مقدمات کا فیصلہ ہوا۔5مجرمان کو سزائے موت10کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر16 مجرمان کو کل29سال2 ماہ 28 دن قید اور4368300روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 141دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی133مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نی441گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 54مجرمان کو 33سال اور7دن قید اور 3134030روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں