ہلال ِاحمر کے زیر اہتمام ابتدائی طبّی امداد کے عالمی دِن کی تقریب کا انعقاد

ملک بھر کے 52 اضلاع میں فرسٹ ایڈ پروگرام کامیابی سے جاری ہے، خالد بن مجید کا خطاب

منگل 10 دسمبر 2019 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) ہلالِ احمر پاکستان کے زیر اہتمام ’’فرسٹ ایڈ ڈے‘‘ ابتدائی طبّی امداد کے عالمی دِن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنر ل ہلالِ احمر پاکستان خالد بن مجید نے کہا کہ ہلالِ احمر کا فرسٹ ایڈ پروگرام ملک بھر کے 52 اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے۔

آنے والے دِنوں میں اِس پروگرام کو دوسرے اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ حال ہی میں پشاور موڑ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں 2500 سے زائد شرکاء کو ہلال ِاحمر کے فرسٹ ایڈر اور رضاکاروں سے فرسٹ ایڈ دی اور میرپور زلزلے پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 200 سے زائد افراد کو ابتدائی طبّی امداد پہنچائی گئی جس پر میں فرسٹ ایڈ پروگرام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

میرے لیے یہ بات قابل ِ فخر ہے کہ ہلال ِاحمر فرسٹ ایڈ پروگرام کمیونٹی سطح پر فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ نظرانداز طبقات کو فرسٹ ایڈ کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے اور اِس سلسلے میں ٹرانس جینڈر، اقلیتی براداریوں اور سپیشل افراد کو اب تک 50 سے زائد فرسٹ ایڈ ٹریننگ فراہم کی گئی جس سے ہزاروں کی تعداد میں افراد مستفید ہوئے۔انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کے زبیر خان نے کہا کہ ہلالِ احمر کا ابتدائی طبّی امداد کی مہارتیں سکھانے کا پروگرام ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔

کمیونٹی سطح پر عوام الناس کو فرسٹ ایڈ کی تربیت کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں، تعلیمی اداروں، وکلاء، صحافیوں کو بھی تربیت سے لیس کیا جارہا ہے۔ ٹرانس جینڈر، اقلیتی براداریوں اور سپیشل افراد کو بھی فرسٹ کی تربیت دینے کے قابل بنانا مستحسن اقدام ہے۔ اِ س موقع پر جنیوا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے خیبرپختونخوا برانچ کے فرسٹ ایڈر معظم خان نے اپنا مقالہ پیش کیا جسے سراہا گیا۔

اِن کے آئیڈیا کوریڈکراس ریڈکریسنٹ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں 192 ممالک کے 2 ہزار مندوبین میں پذیرائی حاصل ہوئی۔ ٹرانس جینڈر ندیم کشش جو ہلال ِاحمر کی جانب سے باقاعدہ فرسٹ ایڈ تربیت یافتہ ہیں نے کہا کہ ہلال ِاحمر نے ہمیں اِس قابل بنایا کہ ہم کم اًزکم اپنی کمیونٹی کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ابتدائی طبّی امداد دے سکتے ہیں۔ اِ س موقع پر بہترین ضلعی فرسٹ ایڈر اور فرسٹ ایڈ ریسپانڈر کی توصیفی سند اور نقد انعام بالترتیب سلمان شاہ اور وقاص نے حاصل کیا۔

تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر آپریشن عبید اللہ خان، پارٹنر نیشنل سوسائٹیز کے ہیڈآف ڈیلیگیشنز اور نمائندگان بشمول ترکش ریڈکریسنٹ، نارویجن ریڈکراس، جرمن ریڈکراس، ڈینش ریڈکراس، ہلال ِاحمر کے رضاکار اور فرسٹ ایڈر موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر ملک بھر سے آئے فرسٹ ایڈر ٹیموں نے بھی ایمرجنسی صورتحال میں ابتدائی طبّی امداد دینے کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔ فرسٹ ایڈ سرگرمیوں کی تصویری ڈاکیومنٹری بھی دِکھائی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں