میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے جرمنی اور صومالیہ کے سفیروں کی الگ الگ ملاقات

بدھ 11 دسمبر 2019 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے جرمنی اور صومالیہ کے سفیروں نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ میئر اسلام آباد نے دونوں سفیروں کو وفاقی دارالحکومت میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تفصیلات کی مطابق مئیر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز نے جرمنی کے سفیربرن ہالڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی دیرینہ دوست ہیں۔

اسلام آباد میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، وفاقی دار الحکومت میں جرمنی کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میئراسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت سے متعلق تفصیل سے بتایا۔ جرمنی کے سفیر نے کہا کہ جرمنی پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

دوسری ملاقات میں صومالیہ کی سفیر نے میئر اسلام آباد سے ملاقات کی۔ ان سے گفتگو میں شیخ انصر عزیز نے کہا کہ پاکستان صومالیہ میں بھی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے، صومالیہ کے صنعتکار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لیں، اسلام آباد انتظامیہ انہیں بھر پور مدد فراہم کرے گی، میئر نے دونوں سفیر وں کو سوینئر بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں