سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر ای 12 میں سرکاری اراضی پر دوبارہ تعمیرات کرنے والوں کو انتباہ جاری کر دیا

بدھ 11 دسمبر 2019 23:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ای 12 میں سرکاری اراضی پر دوبارہ تعمیرات کرنے والوں کو انتباہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موضع بھیکڑ فتح بخش کے ان متاثرین کو کہا گیا ہے کہ وہ سات دن کے اندر دوبارہ تعمیر کیے جانے والے مکانات ازخود گرادیں بصورت دیگر آپریشن کرکے انہیں مسمار کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر آئی الیون میں پلاٹ پر کی جانے والی تجاوزات کو گرا دیا۔ یہ پلاٹ بائیو گیس کے لیے مختص کیا گیا تھا تاہم سی ڈی اے نے آپریشن کر کے تجاوزات کو ختم کردیا اوراس پلاٹ کا قبضہ آئی سی ٹی کو دے دیا گیا۔ مزید برآں اسلام آباد کی چناب مارکیٹ کے بالمقابل فیصل کالونی میں آپریشن کر کے دو زیر تعمیر واش روم اور ایک کچن بھی گرا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں