پاکستان میں چیونگ پروگرام ہمارے لئے باعث فخر ہے،توقع ہے کہ پروگرام مکمل کرنے والے سکالرز دونوں ملکوں کے مابین رشتوں کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا مثبت کردار اداکرینگے

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر کا چیونگ سکالرز کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب

بدھ 11 دسمبر 2019 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان میں چیونگ پروگرام ہمارے لئے باعث فخر ہے،توقع ہے کہ پروگرام مکمل کرنے والے سکالرز پاکستان کی ترقی اور دونوں ملکوں کے مابین رشتوں کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا مثبت کردار اداکرینگے۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں تعلمی پروگرام مکمل کرنے کے بعد واپس آنے والے چیونگ سکالرز کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ میں دیئے گئے استقبالیہ کے دوران کہیں۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنر نے کامیاب سکالرز کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹس بھی پیش کئے۔ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان میں چیونگ پروگرام ہمارے لئے باعث فخر ہے،گزشتہ پانچ سال سے ہم مشاہدہ کر رہے ہیں کہ پاکستان سے سکالرز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ چیونگ سکالر شپ کیلئے خواتین سکالرز کی تعداد میں 2013 میں 6فیصد کی نسبت 2018میں 39فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملک واپس آنے والے سکالرز پاکستان کی ترقی اور اور دونوں ملکوں کے مباین رشتوں کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں