قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلیوں کا اجلاس

جمعرات 12 دسمبر 2019 19:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلیوں کا اجلاس جمعرات کو منزہ حسن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر سیمی بخاری، افرین خان، خیال زمان، ڈاکٹر حیدر علی خان، طاہر صادق، رائے محمد مرتضیٰ اقبال، محمد عالمگیر خان، عندلیب عباس، روبینہ عرفان، شائستہ پرویز، زہرہ ودود فاطمی، رومینہ خورشید عالم اور سید مصطفی محمود کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے موسمیاتی تبدیلی کے وزیراعظم کے مشیر، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی اور سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کی اجلاس میں غیر حاضری پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ چیئرمین سی ڈی اے، میئر اسلام آباد، سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن، چیئرمین اوگرا اور دیگر محکموں کے سربراہان کی عدم موجودگی کی وجہ سے اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں