چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، کل پھر ہوگا

جمعرات 12 دسمبر 2019 19:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، اچھے نتیجے کی امید ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چار بجے طلب کیا تھا تاہم اجلاس جمعہ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز خٹک نے بتایا کہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں جس کا اچھا نتیجہ نکلے گا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اب جمعہ کو ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں