سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کا مختلف سیکٹروں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کے شعبہ انفورسمنٹ نے جمعرات کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا اور مختلف تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا۔ آپریشن کے دوران سیکٹر جی ایٹ فور میں سرکاری زمین پر بنائے گئے ایک غیرقانونی چھپر ہوٹل کو گرا نے کے علاوہ سیکٹر جی ایٹ ون میں سٹریٹ نمبر20 اورگلی نمبر 86 کے بالمقابل پبلک پارک میں سے بلڈنگ میٹریل کو بلڈوز کر دیا۔

اس ضمن میں ایک شخص کی طرف سے مزاحمت کرنے پر اس کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ کراچی کمپنی میں درخواست برائے کارروائی دے کر ان کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح سیکٹر جی ٹین فور کی گلی نمبر 37میں ایک غیر قانونی تعمیر کئے گئے کمرہ کو بھی گرا دیا گیا جبکہ سیکٹر جی الیون اور ایف الیون کی درمیانی گرین بیلٹ نزد میرا آبادی پر ایک غیر قانونی دیوار کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ دریں اثناء سیکٹر ایف 12 میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے دو بھینسوں کے باڑے بھی گرا کر سرکاری زمین کو خالی کرایا گیا جبکہ سیکٹر ایف ٹین تھری سروس روڈ نزد گلی نمبر1 میں پلاٹ نمبر314 کے بالمقابل گرین بیلٹ پر بنایا گیا ایک عدد غیر قانونی کمرہ بھی گرا دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں