ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی کی زیر صدارت غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ بارے قائم کی گئی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس
بی آئی ایس پی کے تحت معاشرے کے پسماندہ طبقات کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے ،پروگرام کا بجٹ 180 ارب روپے ہے ، ہر تین ماہ بعد لاکھوں لوگوںکو 5ہزار روپے دیئے جارہے ہیں،کمیٹی کو آگاہی غربت اور پسماندگی کے باعث مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ،بی آئی ایس پی کے نیٹ ورک کو دو دراز علاقوں تک پھیلایا جائے ،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی
جمعرات 12 دسمبر 2019 20:50
(جاری ہے)
کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر ز نگہت مرزا، لیفٹیننٹ جرنل (ر) عبدالقیوم ، انجینئر رخسانہ زبیری ،روبینہ خالد اور مرزا محمد آفریدی کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ غربت اور پسماندگی کے باعث مسائل میں اضافہ ہورہا ہے اور ایسی حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے جس کے تحت اقتصادی طور پر لوگوں کو با اختیار بنایا جائے اور غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نیٹ ورک کو دو دراز علاقوں تک پھیلانے پر زور دیا اور کہا کہ دور دراز علاقوں میں ایک بہت بڑی تعداد مسائل سے دوچار ہے اور ان لوگوں کو زیادہ معاونت کی ضرورت ہے ۔قبل ازیں چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کمیٹی کو بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت معاشرے کے پسماندہ طبقات کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے تاکہ ان کا سماجی و اقتصادی طرز زندگی بہتر ہو سکے اور خاص طور پر خواتین کو با اختیار بنایا جا سکے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 180 ارب روپے ہے اور مختلف طریقوں کے ذریعے غریب لوگوں کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے جس میں غیر مشروط نقدٹرانسفر کے تحت 5 ہزار روپے ہر تین ماہ بعد دیئے جاتے ہیں جس سے لاکھوں افراد مستفید ہوتے ہیں ۔حکام نے وزیراعظم کے اعلان کردہ احساس پروگرام کے بارے میں کمیٹی کو تفصیلی آگاہ کیا۔کمیٹی اراکین نے کہا کہ غربت اور عدم مساوات سماجی ترقی کی راہ میں روکاٹ بنے ہوئے ہیں اور ان مسائل پر قابو پانے کیلئے موثر اور قابل عمل منصوبوں کی ضرورت ہے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ادارے کی خالی اسامیوں کو پر کیا جائے تاکہ نچلی سطح پر ادارے کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ ہو اور حقائق پر مبنی اعداد وشمار اکٹھے کرنے میں آسانی ہو اور کوئی بھی غریب اور پسماندہ شخص بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں سے محروم نہ رہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رحمان بابا ایکسپریس کے میر پور ماتھیلو ریلوے سٹیشن پر عارضی سٹاپ میں مزید 3ماہ کی توسیع
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، اے ایس آئی معطل
ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے سٹیشن پر سٹاپ میں 3ماہ کی توسیع
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
پاکستان اور ایران کا اقتصادی تعاون کو تیز کرنے، اقتصادی اور تکنیکی ماہرین، چیمبرز آف کامرس کے وفود ..
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
اگر پارلیمان میں گالی گلوچ کی سیاست ہوگی تو یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی
کامسٹیک کا یوگنڈا میں نیورولوجی پر2 روزہ سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی