آزادکشمیر میں این ڈی ایم کی کاوششوں سے دارالفلاح کا قیام خوش آئندہے ،ثوبیہ کمال

اقدام سے متاثرین زلزلے کے بچے اور خواتین کا دوستانہ ماحول میں علاج کے ساتھ ساتھ ذہنی و نفسیاتی علاج بھی ممکن ہو گا،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت اُمور کشمیر و گلگت

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں این ڈی ایم کی کاوششوں سے دارالفلاح کا قیام خوش آئندہے ،اس سے متاثرین زلزلے کے بچے اور خواتین کا دوستانہ ماحول میں علاج کے ساتھ ساتھ ذہنی و نفسیاتی علاج بھی ممکن ہو گا۔جمعرات کو میرپور کے ایک قصبے میں پہلے دارلفلاح Women & Child Friendly Centers کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں این ڈی ایم کی کاوششوں سے دارالفلاح کا قیام خوش آئندہے اور اس سے متاثرین زلزلے کے بچے اور خواتین کا دوستانہ ماحول میں علاج کے ساتھ ساتھ ذہنی و نفسیاتی علاج بھی ممکن ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کی انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کے افسران اور انتظامیہ نے زلزلہ کیمپوں میں آباد کرنے اور زخمیوں کی دیکھ بھال بہتر انداز میں کرنے میں فعال اور احسن کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چار نئے سینٹر بھی بنا جارہے ہیں جس میں ایک ایک سایکا لوجسٹ تعینات کیاجائے گاجس سے آفٹر شاکس کی وجہ سے خوف اور ڈر کے رججان کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے آزادکشمیر، اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے تاکہ متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہو سکے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادکشمیر کے حکومت اور ادارے کے ساتھ مل کر باہمی اتحاد و اتفاق سے متاثرین کی بحالی میں کا م کررہے ہیں انہوںنے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ ذاتی حیثیت میں بھی اس ادارے کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بطور سا ئیکا لوجسٹ وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ایسے لوگوں کی ذہنی کیفیت کو بحال کرنے کے لیے سب کو موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوںنے چیئرمین این ڈی ایم لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے ادارے اور اُن کی ذاتی کاوششو ں پر شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں چیئرمین این ڈی ایم لیفٹیننٹ جنر ل محمد افضل ،بیرسٹر سلطان محمود ، ایم این اے نورین ابراہیم ،فرسٹ سیکرٹری آسڑیلیا کی کمیشن بھی دارالفلاح کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں