ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا

6500 سے بڑھا کر 8ہزار 500 کر دی ہے، اب نئے سال سے عوام کو کم از کم پینشن 8 ہزار 500 ملے گی

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ای او بی آئی کے زیر اہتمام کارپوریٹ اینڈ کمرشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ای او بی آئی پینشن 6500 سے بڑھا کر 8ہزار 500 کر دی ہے، اب نئے سال سے عوام کو کم از کم پینشن 8 ہزار 500 ملے گی جب کہ ای او بی آئی پینش کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے اور ای او بی آئی کے جاری منصوبے آئندہ سال کے اوائل میں مکمل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں