فوجی فاؤنڈیشن اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) فوجی فاؤنڈیشن (ایف ایف) اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے درمیان جمعرات کو مفاہمت کی یادداشت طے پاگئی ، مفاہمتی یاداشت پر سیکریٹری فاؤنڈیشن ایف ایف بریگیڈئر آصف علی (ر) اور چیف ایگزیکٹوآفیسر/صدر کالج آف ٹورازم احمد شفیق نے دستخط کیے۔معاہدے کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن نے ڈی ایچ ایII، اسلام آباد سے متصل اپنے نئے قائم شدہ فاؤنڈیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (ایف آئی ٹی) میں ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں جدید ترین تربیت فراہم کرنے کے لئے دونوں اداروں کا ساتھ مل کر کام پراتفاق ہواہے۔

(جاری ہے)

فاؤنڈیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں رواں سال کے آغاز میں ٹیوٹا پروگرام کے لئے سیاحت اور مہمان نوازی کا نیا ڈیپارٹمنٹ قائم کیا تھا۔معاہدے پر دستخط کرنے سے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے موثر مواقع حاصل کرنے کے لئے راہ ہموار ہوگی۔ فوجی فاؤنڈیشن اپنے تربیتی پروگراموں میں توسیع کے ساتھ ساتھ صنعتوں کے ساتھ مل کر اپنے (TEVT)انسٹی ٹیوٹ کو منسلک کرنے کے اقدامات پر کام کررہا ہے۔ یہ شعبہ صنعتوں کی ضرورت کی بنیاداورمطالبہ پر مبنی تکنیکی تربیت فراہم کرے گا۔ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کو عمومی طور پرتکنیکی تعلیم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں