این پی سی اور براق ٹائم ساکو کے درمیان صحافیوں کو سفری و دیگر سہولتیں مہیا کرنے کے حوالہ سے باہمی یادداشت و معاہدہ پر دستخط‘ چائنیز لوکل سروسز کمپنی صحافیوں کو سفری و دیگر سہولتوں پر 30 فیصد تک رعایت مہیا کرے گی

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور چائنیز لوکل سروسز کمپنی براق ٹائم ساکو کے درمیان صحافیوں کو سفری و دیگر سہولتیں مہیا کرنے کے حوالہ سے باہمی یادداشت و معاہدہ پر جمعرات کو کلب لائبریری میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور گورننگ باڈی ممبران کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔ باہمی یادداشت کے معاہدہ پر دستحط نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے سیکرٹری کلب انور رضا اور براق ٹائم ساکو کی جانب سے کمپنی سی ای او ، ڈولنڈ لی نے کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق مقامی چینی کمپنی اپنی ٹیکسی و دیگر پانچ بشمول سروسز سے صحافیوں کو سفری و دیگر سہولتوں پر 30 فیصد تک رعایت مہیا کریں گی۔ یہ رعایت پریس کلب کے تمام ممبران کو حاصل ہو گی۔ معاہدہ کے دیگر سہولتوں میں اسلام میں موجود صحافیوں کیلئے سپورٹس و دیگر ثقافتی سرگرمیوں کیلئے تعاون بھی شامل ہے۔ مذکورہ معاہدہ میں سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا اور ممبر گورننگ باڈی مدثر چوہدری نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے صحافیوں کیلئے خدمات کی ایک اور مثال قائم کی ہے۔ یہ سفر جاری رہے گا جو صحافیوں کی خوشحالی پر منتہج ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں