ملک کے موجودہ تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:24

ملک کے موجودہ تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے کہا ہے کہ ملک کے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے‘ لاہور واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘ طلباء یونین سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے موجودہ تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور واقعہ کی جتنی مذمتی کی جائے کم ہے لیکن اس دوران زندگی کی بازی ہارنے والے مریضوں کے لواحقین پر کیا گزری ہوگی۔ جن وکلاء نے لاہور کے ہسپتال پر حملے کیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ اس واقعہ سے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر کیا پیغام گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے اسلامی یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں کے درمیان تصادم کی مذمت کی۔ انہوں نے تصادم کے نتیجہ میں نوجوان کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جامعات میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں