ایس ایم منیر کا ایف پی سی سی آئی انتخابات کیلئے یونائٹیڈ بزنس گروپ کی انتخابی مہم پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 13 دسمبر 2019 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ اورایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر نی27 دسمبر کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی انتخابات کیلئے یونائٹیڈ بزنس گروپ کی انتخابی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ کے رہنما اوریو بی جی کے امیدوار کاروباری برادری کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اورجدیدخطوط کی بنیاد پر الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائشگاہ پر عیادت کیلئے آنے والے یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اور شکیل احمدڈھینگڑا سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے یوبی جی کے تمام رہنمائوں اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کیلئے گروپ کے نامزد کردہ امیدوروں کے حق میں بھرپور انتخابی مہم جاری رکھیں اور یہ نہ سمجھیں کہ مخالف گروپ کمزور ہے یا اس کے پاس امیدوار بھی نہیں ہیں،ہمیں یقین ہے کہ ہمارے صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ اورسینئرنائب صدر کے امیدوارحنیف گوہر سمیت نائب صدارت کیتمام امیدوارایف پی سی سی کیلئے سرمایہ ثابت ہونگے اور یہ تمام امیدوار کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے پاکستان اور بیرون ممالک کی بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کیں۔ ایس ایم منیر نے یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز کی میڈیا میں جاری الیکشن مہم کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے تاجر دوست ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کرے گا اور حکومت اورکاروباری برادری کے نمائندوں کے درمیان فاصلوں کو مزید کم کرنے کی جدوجہدجاری رکھے گا۔

یو بی جی کے سیکریٹری جنرل اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران فیڈریشن چیمبر آف کامرس نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور حکومت بھی ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مشاورت کے ذریعہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل ختم کرنا چاہتی ہے، موجودہ حالات میںملک کی ایکسپور ٹ انڈسٹری سمیت تجارت اور صنعت کو سہولیات مہیا کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان اقتصادی پالیسیاں تیار کرتے وقت ایف پی سی سی آئی اور تاجرنمائندوں کو اعتماد میں لیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں