یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو سہولت کارڈ فراہم کرے گی

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو سہولت کارڈ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق احساس پروگرام کے تحت سہولت کارڈز کی فراہمی کے پہلے مرحلہ میں ملک بھر کے تمام شہروں سے کم آمدنی والے اور مستحق افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جس کے بعد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کو سہولت کارڈز فراہم کئے جائیں گے۔ سہولت کارڈز کے ذریعے متعلقہ افراد سٹورز سے اپنی ضرورت کی اشیاء مفت حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، جلد ہی اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں