حکومت عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، شبیر علی قریشی

جمعہ 17 جنوری 2020 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت مشاورت پر یقین رکھتی ہے جو کہ جمہوریت کا حسن ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو حکومت مشکل حالات میں ملی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان کی انتھک کوششوں کی بدولت مشکل وقت گزر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں