ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران نجی ائیر لائن سے مسقط جانے والے مسافر سے نشہ آور ادویات برآمد

جمعہ 17 جنوری 2020 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران عملہ نے نجی ائیر لائن سے مسقط جانے والے منیر نامی مسافر سے نشہ آور ادویات برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق بریفنگ کے دوران اے ایس ایف کے سٹاف شاہد نے مسافر کا سامان مشتبہ قرار دیا۔ دستی جانچ پڑتال کے بعد مذکورہ شخص سے تقریباً 800 گرام کی نشہ آور ادویات برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ادویات پلاسٹک کی 5 چھوٹی بوتلوں میں پیک تھیں۔ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں