دی او ایل ایکس پراپرٹی ایکسپو پاک-چائنا فرینڈشپ سینٹر، اسلام آباد میں 18 اور 19 جنوری کو منعقد ہو گی

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) او ایل ایکس کا انتہائی اہم رئیل اسٹیٹ ایونٹ، دی او ایل ایکس پراپرٹی ایکسپو پاک-چائنا فرینڈشپ سینٹر، اسلام آباد میں 18 اور 19 جنوری کو منعقد ہو گی۔اورا ڈیویلپرز، سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے مشترکہ پروجیکٹ، ایٹین نے او ایل ایکس پاکستان کے ساتھ او ایل ایکس پراپرٹی ایکسپو2020 کے لیے ٹائیٹنم پارٹنرشپ قائم کی ہے۔

خوبصورت ماحول، جدید انفرااسٹرکچر اور اہم مقام پر واقع ایٹین کو جڑواں شہروں میں بہترین رہائشی پروجیکٹ تصور کیا جاتا ہے۔ محفوظ اور پرتعیش ماحول میں، عالمی معیار کی سہولتوں سے مزین یہ علاقہ ولاز اور اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے جو انتہائی پرکشش قیمتوں اور آسان اقساط کے پلانز پر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ پورے پاکستان سے، 30,000 سے زائد افراد جبکہ پاکستان اوربیرون ممالک سے تعلق رکھنے 40 سے زائد پراپرٹی ڈیویلپرزاس ایونٹ میں شرکت کریں گے اور ایونٹ میں اپنے پروجیکٹس کی نمائش کریں گے۔

ایونٹ کے بارے میں او ایل ایکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال باجوہ نے کہا،’’پاکستان اور عالمی سطح پر بڑے ایونٹس اور پروگراموں کو فروغ دینے اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ثابت شدہ ریکارڈ رکھتا ہے۔ ہمارے لیے یہ پراپرٹی ایکسپو ایک ایسا اہم اقدام ہے جس کے ذریعے ہم اپنے تمام کاروباری پارٹنرز کو پراپرٹی کے شعبے میں انڈسٹری میں دستیاب ممتاز ایڈورٹائزنگ سمیت سروس فراہم ہو رہی ہے۔‘‘

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں