تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی، شراب فیکٹری میں چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیاجس سے بھاری مقدار میں شراب، خا لی بو تلیں ، سٹیکرز اور دیگر اشیاء برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ ہفتہ کو پولیس ترجمانکے مطا بق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میںڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سیدنے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی رورل ملک نعیم اقبال نے ڈی ایس پی سردار غلام مصطفی کی زیر نگرانی ایس ایچ او کھنہ مرزا محمدگلفراز معہ ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے بر ما ٹا ئون میں دیسی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ما ر کر ملزم سلیم مسیح کوگرفتارکر کے بھاری مقدار میں شراب ، خا لی بو تلیں ، سٹکر زاور دیگر اشیا ء برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ شراب اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں سپلائی کی جاتی تھی مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی اعلی کا رکر دگی کوسراہا ہے۔ انہو ں نے تما م پولیس افسران کوہد ایات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ شراب اورمنشیا ت فروشوں کے خلا ف سخت کا رروائی کی جا ئے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ن

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں