ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام غیر قانونی تمباکو کی تجارت کی روک تھام میں بہت موثر ثابت ہو گا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی وضاحت

پیر 20 جنوری 2020 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نی20 جنوری کو پرنٹ میڈیا میں چھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام غیر قانونی تمباکو کی تجارت کی روک تھام میں بہت موثر ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے 14 اکتوبر 2019 کو شفاف طریقے سے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی این آر ٹی سی کو لائسنس جاری کر دیا گیا جو کہ پیپرا قوانین 2014 اور لائسنسنگ قوانین 2019 کے عین مطابق جاری کیا گیا۔

تاہم کامیاب نہ ہونے والی کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں این آر ٹی سی کو لائسنس دیئے جانے پررٹ دائر کر دی ہے۔ اب جیسا کہ معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے اس لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو لاگو کرنے میں تاخیر کی وجہ ایف بی آر نہیں ہے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں