بہت خوبصورت ہو،ڈریسنگ اے ون ہوتی ہے،سینیٹر محسن عزیز نے سینٹ میں شیری رحمان کی تعریف کردی

بہت شکریہ میری ڈریسنگ آپ کو اچھی لگتی ہے،لیکن میں آپ کو محسن بھائی کہہ کر ہی بلاؤں گی،دلچسپ مکالمہ ،چیئرمین سینیٹ سمیت ایوان میں مسکراہٹ

پیر 20 جنوری 2020 23:58

ٴاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) بہت خوبصورت ہو،ڈریسنگ اے ون ہوتی ہے۔سینیٹر محسن عزیز نے سینیٹ میں خواتین حقوق سے متعلق اپنی گفتگو کے دوران سینیٹر شیری رحمان کی تعریف کردی۔بہت شکریہ میری ڈریسنگ آپ کو اچھی لگتی ہے،لیکن میں آپ کو محسن بھائی کہہ کر ہی بلاؤں گی۔دلچسپ مکالمہ میں چیئرمین سینیٹ سمیت ایوان میں مسکراہٹ بکھر گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ خواتین حقوق پر میرے متعلق خبریں حقائق کے منافی شائع ہورہی ہیں اور میں کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ہر خاتون کا اپنا ایک سٹیٹس ہے۔اس پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپ مخصوص عورتوں کی تعریف کر رہے ہیں،یہاں ایوان میں بھی خواتین موجود ہیں۔جس پرسینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت اور بہترین ڈریسنگ کے باعث اے ون ہیں۔اس پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپ میری تعریف نہ کریں اگر کردی ہے تو شکریہ لیکن میں آپ کو محسن بھائی کہوں گی۔اس پر ایوان میں مسکراہٹ بکھر گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں