ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام غیر قانونی تمباکو کی تجارت کی روک تھام میں بہت موثر ثابت ہو گا

غیر قانونی تمباکو کی تجارت کی روک تھام پر مبنی ٹریک اینڈ ٹریس نظام سے متعلقہ ایف بی آر کی وضاحت

پیر 20 جنوری 2020 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے بیس جنوری کو پرنٹ میڈیا میں چھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام غیر قانونی تمباکو کی تجارت کی روک تھام میں بہت موثر ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چودہ اکتوبر دو ہزار انیس کو شفاف طریقے سے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی این آر ٹی سی کو لائیسینس جاری کر دیا گیا جو کہ پیپرا قوانین دو ہزار چودہ اور لائیسینسنگ قوانین دو ہزار انیس کے عین مطابق جاری کیا گیا۔

تاہم کامیاب نہ ہونے والی کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں این آر ٹی سی کو لائیسینس دئیے جانے پررٹ دائر کر دی ہے۔ اب جیسا کہ معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے اس لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو لاگو کرنے میں تاخیر کی وجہ ایف بی آر نہیں ہے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں