سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسٰین کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

منگل 21 جنوری 2020 14:29

سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسٰین کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب  میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسٰین کے صاحبزادے چوہدری بلال کی دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے علمائے کرام،حکومت و اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ،سیاسی وسماجی شخصیات،ممبران مصالحتی کمیٹی،منتخب بلدیاتی نمائندے،سول سوسائٹی،پولیس افسران،معززین علاقہ،چیمبر آف کامرس،تاجر برادری،مزدور رہنماؤ ں سمیت سی ڈی اے افسران اور سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران و کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جوکہ ایک خوبصورت گلدستے کی شکل پیش کر رہا تھا،تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان،وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، علی نواز اعوان،سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری،سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر،زمرد خان،سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی،سابق ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدر ی،انجم عقیل خان،ملک ابراراحمد،ڈاکٹر جمال ناصر،ملک شکیل اعوان،اصغر علی،پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ عمران اشرف،فیصل سخی بٹ،سبطل حیدر بخاری،مزدور رہنمائ ٹکا خان،سابق ایم پی اے راجہ محمد حنیف،ضیاء اللہ شاہ،ملک افتخاراحمد،ایم پی اے راجہ راشد حفیظ،پیرزادہ راحت قدوسی، عدنان علی کیانی،سینیٹر سید ظفرعلی شاہ،جسٹس(ر)شاکر اللہ جان،راجہ وقار ممتاز،چوہدری مشاہد رضا،سابق چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان، میئر اسلا م آباد شیخ انصر عزیز،ڈپٹی میئرز سید ذیشان علی نقوی،چوہدری رفعت جاوید،راجہ سلطان زبیر آف ملپور،پی ٹی آئی رہنماء عامر مغل اور دیگر نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں