اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمد میاں سومرو

منگل 21 جنوری 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کسی صورت بھی کسی غیر مسلم سے زیادتی نہیں ہونے دے گی، ہندو لڑکی کی مسلمان لڑکے سے شادی کے حوالے سے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی صورت میں بھی غیر مسلم سے زیادتی نہیں ہونے دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہندو لڑکی مسلمان لڑکے سے شادی کا معاملہ عدالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین معاملات کو قانونی اداروں پر چھوڑ دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا معاملے کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتی برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں