موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

رواں ہفتے مغربی ہوائوں کا ایک اور کمزور سسٹم بلوچستان اور بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے، ترجمان

جمعرات 23 جنوری 2020 00:00

موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیر کے مطابق عام طور پر موسم سرما 15فروری تک ہوتا ہے، رواں سال موسم سرما 15فروری سے آگے تک جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں بارشوں کے دو سے تین سلسلے آسکتے ہیں جبکہ رواں ہفتے مغربی ہوائوں کا ایک اور کمزور سسٹم بلوچستان اور بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیرکے مطابق مغربی ہوائو ں کا سسٹم رخصت ہونے کے بعد سردی کی شدت میں پھر اضافے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں سردی کی ایک اور لہر 27 جنوری کو آسکتی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 29 جنوری کے دوران شہر میں درجہ حرارت 10 تک گرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں