وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات ،

دوطرفہ تعلقات پر گفتگو برطانیہ کی ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے ، وزیر داخلہ …کرکٹ کے ذریعے سے دو طرفہ وابستگی دونوں ملکوں کو قریب رکھتی ہے، برطانوی ہائی کمشنر

جمعرات 23 جنوری 2020 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے نئے ہائی کمشنر کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا- کرسٹین نے کہاکہ برطانیہ کے لئے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری بے حد اہمیت کی حامل ہی- وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمارا صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ لوگوں کا آپس میں تعلق بھی بہت زیادہ ہی- برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ کرکٹ کے ذریعے سے دو طرفہ وابستگی دونوں ملکوں کو قریب رکھتی ہی- برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش آئیند ہی- وزیر داخلہ نے کہاکہ برطانیہ کی ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائی- برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ اگر میں یہ کر سکوں تو میرے لئے یہ نہایت اعزاز کی بات ہو گی- وزیر داخلہ نے کہاکہ برطانیہ کی ٹیم پاکستان آنے پر مکمل تعاون کریں گی- برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کو فورا زیر غور لاتا ہوں- اعجاز شاہ نے کہاکہ کرکٹ کا کھیل پاکستانی لوگوں کے دلوں سے بے حد قریب ہی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں