چیئرمین این ڈیم ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا نیلم ویلی کے برفانی تودوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

جمعرات 23 جنوری 2020 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈیم ای) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نیلم ویلی کے برفانی تودوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے نے چئیرمین این ڈی ایم اے کو حالیہ طوفانی برف باری اور برفانی تودوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

چئیرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کی جانب سے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے، زخمیوں کو 50 ہزار روپے جبکہ متاثرین میں مکمل تباہ شدہ مکانوں کے مالکان کو ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ جزوی متاثرہ مکانوں کیلئے 25 ہزار سے 50 ہزار روپے تک امداد دی جائے گی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں ایراء کے تعلیم اور صحت کے تمام پراجیکٹ رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں چیئرمین این ڈی ایم اے نے صدر ریاست سردار مسعود خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھی ملاقات کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں