وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک کے ریسرچ پیپر کی معروف جریدے ایجوکیشن اینڈ اربن سوسائٹی میں آن لائن اشاعت

جمعرات 23 جنوری 2020 18:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک کا تشخیص اور درجہ بندی کے موضوع پر ریسرچ پیپر معروف جریدے ایجوکیشن اینڈ اربن سوسائٹی نے آن لائن شائع کیا ہے۔ اس امریکی جریدے کا شمار دنیا کے معروف جریدوں میں ہوتا ہے جس کے ماہرین نے ایک سال تک ریسرچ پیپر کی جانچ پڑتال کے بعد اس کو شائع کیا۔

(جاری ہے)

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا اس موضوع پر ریسرچ پیپر کسی بین الاقوامی جریدے نے شائع کیا ہو۔ ریسرچ پیپر میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے ڈیسک اور فیلڈ ورک پر ہونے والی ریسرچ کا مواد شامل کیا گیا ہے۔ اس ریسرچ پیپر سے اساتذہ، ماہرین تعلیم اور معاشرہ کے مختلف طبقات کو تعلیمی نظام کا مطالعہ اور اس کا مختلف شعبوں سے احاطہ کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں