سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق سے چین کے سفیر یائوجنگ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 جنوری 2020 18:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سے چین کے سفیر یائوجنگ نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کشمیر کے مسئلہ میں چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے متعدد مرتبہ اس مسئلہ کو اٹھانے اور زیر بحث لانے کی تعریف کی۔ راجہ محمد ظفرالحق نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں چین کی جانب سے تعاون اور حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک قابل اعتماد ساتھی ہے۔ راجہ ظفرالحق نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی دونوں ملکوں کے مابین تعاون مزید مستحکم ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں