کروڑوں کی خرد برد پر آواز اٹھانا جرم ،چیف فنانس آفیسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا تبادلہ کر دیا گیا

محمد افضل نے سٹیشنری خریداری میں کرپشن سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا

جمعرات 23 جنوری 2020 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں کروڑوں روپے کی خرد برد پر آواز اٹھانے کے جرم کی پاداش میں ڈویژن کے چیف فنانس آفیسر محمد افضل کو تبدیل کرکے ان کی خدمات وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سپرد کردی گئی ہیں گریڈ 20 کے افسر محمد افضل نے گزشتہ دورانیہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سٹیشنری کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے حوالے سے وزیراعظم کو خطوط کے ذریعے آگاہ کیا جس پر اسٹیبلشمنٹ کی کرپٹ لابی نے انہیں فوری طور پر ڈویژن سے ٹرانسفر کروادیا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بطور چیف فنانس افسر تعینات کیا گیا ہے اسٹیبلشٹمنٹ ڈویژن کی چیف فنانس افسر کی گریڈ 20 کی سیٹ پر گریڈ 19 کے افسر محمد جہانگیر مشتاق ورک کو تعینات کیاگیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں