جعلی بنک اکاونٹس ؛ سابق صدر سندھ بنک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

عدالت کی بلال شیخ کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

جمعرات 23 جنوری 2020 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس ریفرنس میں سندھ بنک کے سابق صدر بلال شیخ کی ایک کروڑ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیاکیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی عدالت کی بلال شیخ کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی جعلی بنک اکائونٹ کیس میں بلال شیخ پر حسن لوائی کی بے نامی کمپنیز کو قرضہ دینے کا الزام ہے یاد رہے بلال شیخ کو نیب نے دس جولائی 2019 لاہور سیگرفتار کیا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں