حضرت فاطمہ زہراؑ کا طرز حیات دنیائے بشریت کیلئے مکمل نمونہ ہے۔ ڈاکٹرفرزانہ نقوی

خا تون جنتؑ کی تاسی کر کے طبقہ نسواں عزت و عظمت سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضی میں مجلس سے خطاب

جمعرات 23 جنوری 2020 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) انجمن دختران اسلام، ام البنین ڈبلیو ایف ،گرلز گائیڈ اور سکینہ جنریشن کے زیر اہتمام سوموار کو مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ میں’’عالمی عشرہ عزائے فاطمیہ ؐ‘‘ کے سلسلہ میںمجلس خاتون جنت سے خطاب کرتے ہوئے خطیبہ میمونہ رباب کاظمی نے کہاکہ قرآ ن وہ سرچشمہ رشد و ہدایت ہے جسے انسانیت کی فلاح و نجات کیلئے نازل کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہر خشک و تر پر محیط اس کتاب خدا وندی کا سرعام انکار ہونے لگا تو وارثین قرآن میدان میں آگئے اور منکرین وحی و الہام گستاخان دین اسلام کو وہ منہ توڑ جواب دیا جو تاابد پیغام اسلام و قرآن کی ضمانت بن گیا ۔انہوں نے کہاکہ خا تون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے حقو ق نسواں کیلئے سب سے پہلے آواز بلند کی جنکی تاسی کر کے طبقہ نسواں عزت و عظمت سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا میں دختران و کنیزانِ فاطمہ ؑ نے اپنے پیاروںکو اسلام پر قربان کرکے رہتی دنیا تک طبقہ نسواں کیلئے ایثاروقربانی کی اعلیٰ مثال قائم کردی جس کی عملی پیروی کرکے خواتین دین کی راہ میں قربانیوں کے مراحل میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔ ذاکرہ عین البتول مشہدی نے کہاکہ حضرت فاطمہ زہراؑاسلام کی جانب سے عورت کو دی جانے والی عزت و عظمت کا نمونہ ہیں حقوق نسواں کی آڑ میںاسلام پر تنقید کرنے والے کم علمی کا شکار ہیں سیرت فاطمہ ؑ کا مطالعہ کریں نبی کریم ؐ نے جو مقام و احترام اپنی پیاری بیٹی فاطمة الزہراؑ کو دیا کوئی مذہب اور معاشرہ اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے ،کائنات کی اشرف ترین ہستی نے اپنی بیٹی کو اپنی نسل کا ذریعہ قرار دیا اللہ نے نبیؐ کو فاطمہ زہراؑ جیسی بیٹی عطا کرکے انا اعطینک الکوثر کی سند بخشی ۔

ذاکرہ نگہت جعفری نے کہاکہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علٰیھا زہدو تقوی میں بے مثل و بے نظیر تھیں جن کا طرز حیات دنیائے بشریت کیلئے مکمل نمونہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں