وفاقی دارالحکومت میں ناکے پر موجود اہلکاوں نے مکمل ٹریننگ کے بعد باقاعدہ طور پر کیمروں کا استعمال شروع کردیا

آئی جی اسلام آباد کی وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ سے ملاقات، ناکہ جات پر مامور جوانوں کی وردی میں نصب کیے جانے والے ویڈیو کیمروں کے بارے میں بریف کیا

جمعرات 23 جنوری 2020 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) اسلام آباد میں ناکے پر موجود اہلکاوں نے مکمل ٹریننگ کے بعد باقاعدہ طور پر کیمروں کا استعمال شروع کردیا۔ جمعرات کو آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ سے ملاقات کی جس میں ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید بھی موجود تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے ناک جات پر مامور جوانوں کی وردی میں نصب کیے جانے والے ویڈیو کیمروں کے بارے میں بریف کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کو کیمروں کے فوائد کے بارے میں بتایا۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی،۔وردی پر نصب شدہ ویڈیو کیمرے اندھیرے میں بھی ویڈیو بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔نصب کئے گئے کیمرہ جات شہریوں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کریں گے،ناکہ جات پر ریکارڈ شدہ ویڈیو کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر زونل ایس پی کے دفتر میںن محفوظ رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت 10 کیمروں کی خریداری کی ،کیمرے ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر نصب کئے گئے ہیںنن ،کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے منسلک ہوں گے ،جلد ضلع بھر کے تمام ناکہ جات پر یہ کیمرے فراہم کردئیے جائیں گے،دوسرے مرحلے میں گشت پر مامور اہلکاروں اور تھانوں کی سطح پر ڈیوٹی آفیسر کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی ،مستقبل میں ان کیمروں سے لائ اینڈ آرڈر جیسے موقعوں پر بھی مدد حاصل کی جاسکے گی ،کیمروں کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے ،ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں اور اور شہریوں کے درمیان گفتگو کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے،ویڈیو کیمرے نصب کرنے سے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے کی جانے والی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں