تعلیم ہر انسان کابنیادی حق ہے ، شیخ انصر عزیز

جمعرات 23 جنوری 2020 22:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ تعلیم روشنی ہے اور ہر انسان کابنیادی حق ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر انسان کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز آئی نائن میں میونسپل ماڈل سکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد نے وہاں پر بنائی گئی لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا کہ کس طرح سے طلب علموں کو جدید طرز کے تجربات کروائے جارہے ہیں۔ شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ہم اسلام آباد تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر رہے ہیں، صاف ستھرا ماحول رکھنے کیلئے ایم سی آئی کا عملہ دن رات اپنی کوشش کررہا ہے کہ اسلام آباد دنیا کے بہترین شہروں میں شمار ہو ہمیں مناسب فنڈز نہیں مل رہے لیکن اس کے باوجود اپنے وسائل کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں