وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی سے قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری کی ملاقات

جمعرات 23 جنوری 2020 22:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی سے قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور قطر کا باہمی تعاون سے منشیات کے عفریت کے خاتمہ کیلئے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا کہ قطر اور پاکستان باہمی تعاون کو وسعت دینے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیر اعظم عمران خان قطر کے امیر کیلئے خصوصی احترام کے جذبات رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مثالی تعلقات سے تعاون اور دوستی کا نیا عہد شروع ہوچکا ہے۔

قطر حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر 54 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے دوستی اور محبت کا ثبوت دیا۔ میرے دورہ قطر کے دوران دوحہ سینٹرل جیل کے دورے کی اجازت سے دوستی کا نیا باب رقم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوستی کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور قطر میں ہونیوالے فٹ بال ورلڈ کپ کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں