سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونو وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں

جمعہ 24 جنوری 2020 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) کرونو وائرس کے پس منظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے سکریننگ اقدامات لئے ہیں۔سکرینگ کے ذریعے وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جائیگا۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں چین سے آتی ہیں،ان پروازوں کے ہر مسافر کو سکریننگ کے عمل سے گزارا جائیگا۔چین سے آنے والے ہر مسافر کو ہیلتھ کاوئنٹر سے گزرنا ہو گا،ہیلتھ کاوئنر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی آمد لیول 2 پر بنائے ہیں۔

ہیلتھ کاوئنٹر پر حکومتی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک ڈاکٹر اور 2ن پیرامیڈک موجود ہوں گیجو کہ آنے والے مسافروں کو تھرمل باڈی سکینر اور تھرمامیٹر سے سکرین کریں گے۔ مسافر میں وائرس کی تشخیص ہو نے پر اس کو ایک الگ کمری/کوار نٹین میں رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

یہ خاص کمرہ سول ایوی ایشن نے بنوایا ہے۔بعد میں مسافر کو سرکاری ہسپتال شفٹ کیا جائیگا، اسی طرح جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ, علامہ اقبال ائیر پورٹ اور باچا خان ائیرپورٹ پر بھی سول ایوی ایشن کی جانب سین متاثرہ مسافروں کی فوری شناخت کے لئیاسکینرلگائے جا چکے ہیں۔

چین سے پاکستان پہنچنے والے افراد میں وائرس کی نشاندہی کے لئے پہلے ہین اسکینر لگا چکے ہیں .یہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایسے معاملات سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کو پہلے ہی ایک آئسولیٹڈ کمرہ فراہم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں