فیڈرل بورڈکے زیر اہتمام 35ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، توصیفی اسناد اور اعزازات 27 جنوری کو ایوان صدر میں ہوگی

جمعہ 24 جنوری 2020 19:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام 35ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، توصیفی اسناد اور اعزازات 27 جنوری 2020ء کو ایوان صدر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق تقریب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2019ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے، توصیفی اسناد، لیپ ٹاپ اور نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ بورڈ آفس نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں دفتر ہذا سے رابطہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں