پارلیمنٹ ہاوس میں لگے فلٹر پلانٹس کا پانی مضر صحت قرار دے دیا گیا

جمعہ 24 جنوری 2020 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) پارلیمنٹ ہاوس میں لگے فلٹر پلانٹس کا پانی مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے کل 7 مقامات کے پانی کی کوالٹی کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاوس کی دوسری ، تیسری اور چوتھی منزل پر لگے فلٹر پلانٹس کا پانی صحت کے لئے بہتر نہیں ،پارلیمنٹ لاجز کے بلاک ایف، جی اور ایچ کا پانی بھی محفوظ نہیں ،صرف پارلیمنٹ کے گراونڈ فلور پر لگے فلٹر کا پانی محفوظ قرار دیا گیا ہے ،،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ذیلی ادارہ گاہے بگاہے پانی کا معیار چیک کرتا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں